میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالر کی قیمت میں اضافہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مہنگی ہوگئیں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مہنگی ہوگئیں

منتظم
هفته, ۳۰ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے،کراچی میں جوڑیا بازار کے ہول سیل تاجروں کا کہنا ہے ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برآمد شدہ کھانے کی اشیاء پر زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔چائے، کافی، دودھ پاؤڈر، چاکلیٹ اور چیز سے لیکر دالوں، مصالحوں اور اچاروں تک بڑی تعداد میں درآمد شدہ اشیاء 5 سے 10 فیصد مہنگی ہوگئی ہیںاور مجموعی طور پر روزانہ استعمال کی 53 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں 2 ہفتوں کے دوران 2 فیصد اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکنگ سسٹم میں 1550ارب روپے شامل کر دیے، نیلامی میں 29 بولی دہندگان نے شرکت کی جس میں سے 27بولی دہندگان کی پیش کشوں کو منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن، ریورس ریپو کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7روز کے لیے 5.78 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 1550ارب روپے شامل کردیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں