
گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی پختونخواہ میں گورنر راج کے حق میں نہیں
Author One
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اس طرح کی حرکتوں سے باز آنا چاہیے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعت عسکری ونگ بن جائے تو پابندی پر غور کیا جا سکتا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں لیکن پی ٹی آئی اپنے رویے پر غور کرے-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنا نقصان کیا لیکن ملک کو نقصان سے بچایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب سے کوئی اختلاف نہیں، پنجاب میں چیزیں ٹھیک نہ ہو تو اس پر مثبت تنقید کی جاتی ہے۔
سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ اگر تنقید کو اختلافات کی طرف لے کر جایا جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں۔