
9مئی مقدمات میں یاسمین راشد کو عدالت میں پیش کردیا گیا
Author One
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
لاہور : 9 مئی مقدمات میں یاسمین راشد و دیگر کو عدالت میں پیش کردیا گیا-
زرائع کا کہنا ہے کہ جہاں عدالت نے ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلا گھیرا کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں جج ارشد جاوید کے روبرو ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کو پیش کیا گیا-
عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزمان کو چالان فراہم کیا جائے۔
قبل ازیں ملزمان کو جیل سے عدالت پہنچایا گیا تھا، جہاں ان کی حاضری مکمل کروائی گئی-
ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ برہان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کو چالان فراہم کرنے کا حکم دے کر سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔