میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھٹو کا ایٹمی پروگرام دفاعی صلاحیتوں کا سنگ بنیاد بنا،بلاول بھٹو

بھٹو کا ایٹمی پروگرام دفاعی صلاحیتوں کا سنگ بنیاد بنا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر کارکنان، حامیوں اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن ملک میں جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کے اختیارات کے لیے پیپلز پارٹی کی 57 سالوں پرمحیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاس سے جاری کردہ پریس رلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی لازوال میراث کو اجاگر کیا، جنہوں نے 30 نومبر 1967 کو پیپلز پارٹی کی بنیاد اس مقصد کے ساتھ رکھی تھی کہ مساوات، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک مساوی معاشرہ قائم کیا جائے۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے جمہوریت کے لیے بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا اور اپنی انتھک جدوجہد سے لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی تاریخ تشکیل دینے میں پیپلز پارٹی کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دوراندیش قیادت میں، پارٹی نے قوم کو 1973 کا پہلا جمہوری آئین دیا، جو تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور نمائندگی کو یقینی بناتا ہے۔ قائد عوام نے پاکستان کے جوہری پروگرام کا آغاز کیا، جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کا سنگ بنیاد بنا۔ پیپلز پارٹی نے زمین کی تقسیم، مزدوروں کے حقوق، اور تعلیم میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں، جو سماجی ترقی کی بنیاد بنیں۔ انہوں نے ظلم، ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں