اینٹی کرپشن کے جعلی خط جاری نہیں ہوسکیں گے، سرکاری خطوط کیوآرکوڈ سے منسلک
ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے جعلی لیٹرز اب جاری نہیں ہوسکیں گے ۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے دفاتر میں سرکاری خطوط کو کیو آر کوڈ سے منسلک کردیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کے سینٹرلائز سسٹم کے تحت سندھ بھر کے دفاتر سے جاری ہونے والے خطوط مانیٹر کیے جاسکیں گے ۔ ماضی میں اینٹی کرپشن کے جعلی خطوط کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرنے کی شکایات موصول ہوتی رہیں ہیں۔