میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرول ،ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کے باوجود عوام ریلیف سے محروم رہ گئے، حکومت کا پٹرول اور ڈیزل سستا نہ کرنے کا فیصلہ، جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا اعلان۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتوں کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف سے محروم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ نے یکم دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اعلان کے بعد یکم دسمبر سے مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا ہو جائیں گے۔ وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد یکم دسمبر سے پٹرول کی فی لٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 189 روپے 78 پیسے ہو گی۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا، اعلان کردہ قیمتیں 15 دسمبر تک برقرار رہیں گی، جس کے بعد حکومت دوبارہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آ چکی ہیں۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 82 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالرز کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے حوالے سے وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے اپنے ردعمل میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں۔ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرائن سے پہلے کے مقابلے میں بہت کم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں