میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغان مدرسے میں زوردار دھماکا: 30 افراد جاں بحق، 24 زخمی

افغان مدرسے میں زوردار دھماکا: 30 افراد جاں بحق، 24 زخمی

جرات ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

افغانستان کے صوبے سمنگان میں ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سمنگان کے شہر ایبک میں ایک مدرسے میں زور دار دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت نماز ادا کی جا رہی تھی جس میں بڑی تعداد میں طلبا اور عام شہری بھی شریک تھی۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کی شیشے ٹوٹ گئے۔ طالبان حکام نے دھماکے کی جگہ محاصرہ کرلیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے 16 لاشیں لائی گئی ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور عام شہری ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 24 زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہے جس کے باعث دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں