میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

گیس کی لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کرگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سیکوئٹہ تک گیس کی فراہمی کئی کئی گھنٹے تک غائب رہنے لگی، جس کی وجہ سے شہری دہری اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔سردی کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کے بیشتر علاقے جس میں بلدیہ اتحاد ٹاون، قائم خانی کالونی، اورنگی شانتی نگر، ملیر شمسی سوسائٹی، شاہ فیصل کالونی، گلستان جوہر، ملت گارڈن میں گیس غائب ہے۔اس کے علاوہ نارتھ کراچی، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی، اولڈ سٹی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ اور پریشر میں نمایاں کمی کی شکایات عروج پر پہنچ گئیں۔گھریلو صارفین کا کہنا ہے کہ وقت پر کھانا تیار نہ ہونے کے باعث ملازمت یافتہ افراد اور طلبہ و طالبات بغیر ناشتہ کئے گھروں سے جانے پر مجبور ہوگئے لوگوں کی اکثریت گھروں میں گیس سلنڈر و دیگر متبادل ذرائع استعمال کررہی ہے۔گھریلو صارفین نے شکوہ کیا کہ آخر کب تک باہر سے کھانا خریدینگے، گھرلیو اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے گیس لوڈشیڈنگ کے باعث مجبوراً سیلینڈر کا استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لاہور کے علاقوں میں گیس پریشر کم ہوگیا، صارفین ناشتہ ، کھانا بازار سے لانے پر مجبور ہوگئے ہیں، شہری گیس نہ ملنے پر مہنگی لکڑیاں اور ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کم گیس پریشر والے علاقوں میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں، سسٹم میں گیس کم ہونے کے باعث قلت کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں