گیس کابحران ،سندھ میں ڈھائی ماہ کیلئے سی این جی بند کرنیکافیصلہ
ویب ڈیسک
منگل, ۳۰ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے 15فروری 2022 تک سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔گیس کمپنی نے بتایا کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ایس ایس جی سی کا مزید کہنا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے ، جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال رہے گی۔