حیدرآباد، یونین کونسلوں میں کروڑوں کے گھپلوں کا انکشاف
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) حیدرآباد کے سٹی اور لطیف آباد تحصیلوں کی کئی یونین کونسلوں میں کروڑوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف، لوکل گورنمنٹ بورڈ نے تحقیقات شروع کردیں، یو سی سیکریٹری ریکارڈ سمیت طلب، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تحصیل لطیف آباد اور سٹی کی کئی یونین کونسلوں میں کروڑوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ریکارڈ طلب کرلیا ہے، لوکل گورنمنٹ یونین کونسلز کے سیکریٹریز کو لیٹر جاری کرتے ہوئے ضلع آکٹرا ٹیکس وصولی کا ایک سال مکمل ریکارڈ، بینک ٹرانزیکشن کا مکمل ریکارڈ، ترقیاتی کاموں، بلز کی ادائیگیوں و دوسرے اخراجات کا ریکارڈ 6 دسمبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،یو سی سیکریٹریز اسٹاک رجسٹر، مینٹین کیش بک، چیک اشو رجسٹر، ایک سال کی بینک اسٹیٹمنٹ، ملازمین کی فہرست و تنخواہوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا، لیٹر یو سی سیکریٹری مطلوبہ ریکارڈ سمیت پیش ہوں، دوسری صورت میں عہدوں سے فارغ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل سٹی لطیف آباد کے ڈیڑھ سو سے زائد یوسیز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے، محکمے کی کارروائی کے بعد ریکارڈ درست کرنے کیلئے رات دیر تک آفیسز کھلے ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔