سرکاری گاڑیاں واپس کرو، حکومت سندھ کا سابق بلدیاتی افسران کو خط
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
محکمہ بلدیات سندھ نے سابق بلدیاتی نمائندوں کو ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کے لئے خط ارسال کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات سندھ نے سابق کونسلرز، ایڈمنسٹریٹرز اور چیف افسران کو خط ارسال کیا ہے ، جس میں انہیں سرکاری گاڑیاں واپس کرنے کا کہا گیا ہے ۔محکمہ بلدیات سندھ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیاہے کہ سابق بلدیاتی افسران کو اس سے قبل بھی متعدد بار خطوط لکھے گئے لیکن نمائندوں نے گاڑیاں واپس نہیں کیں، مدت پوری ہونے کے بعد سابق بلدیاتی نمائندوں کا سرکاری گاڑیوں کا استعمال غیرقانونی عمل ہے ۔