پاکستان میں کرونا سے مرنے والوں میں 71فیصد مرد ہیں، رپورٹ
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
پاکستان میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد8ہزار سے تجاوزکرگئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا سے شرح اموات 2.02فیصد جبکہ عالمی سطح پر2.33فیصد ہے ۔رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں 71 فیصد مرد ہیں۔جاں بحق افراد میں سے 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد تھیں۔91فیصد افراد کا انتقال اسپتالوں میں ہوا جن میں سے 58 فیصد وینٹی لیٹرز پر تھے ۔