متحدہ رہنماعادل صدیقی کورونا سے جاں بحق
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ نومبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عادل صدیقی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سابق ممبر عادل صدیقی کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے ، انہیں کورونا کے باعث طبیعت خراب ہونے پر ضیا الدین ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک تھی ۔ ایم کیو ایم کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری اور دیگر نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ عادل صدیقی پھیپھڑوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے ۔ عادل صدیقی جلا وطنی کے بعد رواں ماہ دبئی سے پاکستان آئے تھے ۔عادل صدیقی صوبائی وزیر تجارت بھی رہے ۔