سپریم کورٹ میں تمام الزامات کا جواب دوں گی، علیمہ خان
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ نومبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دوں گی،آج کل بریکنگ نیوزمیں ہوں، اس لیے سخت سوالات ہو رہے ہیں۔ٹوکیو میں فنڈریزنگ کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے ، والد پر بھی الزامات لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا ۔ رشوت لینا تو دور کبھی دی بھی نہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی، عمران خان نے ہمیشہ پیسے جمع کرنے کی مخالفت کی ہے ، صرف ضرورت کے لیے پیسہ کمانے پر زور دیا۔