میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوج کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیارہے ، آرمی چیف

فوج کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کیلئے تیارہے ، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج مادر وطن کے دفاع کے لیے سرحدوں پر کسی بھی روایتی خطرے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ونٹر کلیکٹیو ٹریننگ مشق کے دوران سیالکوٹ کور کی فارمیشن کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے انفینٹری ڈویژن کی جانب سے آپریشنل مشق کے آخری مرحلے کا معائنہ کیا اور شرکا ء کے جنگی طریقہ کار اور آپریشنل صلاحیت کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد عزم کے باوجود روایتی ردعمل کی تیاریوں کو نظرانداز کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے ، سب کنونشنل آپریشنز کا ہمارا تجربہ جنگی اہلیت کی طرف ایک اضافہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے لڑکر قوم کی خدمت کرنے والی فوج کی قیادت کرنے پر فخر ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں