میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تھانہ گلبرگ کی حدود میں گٹکا مافیا راجو کی دھوم

تھانہ گلبرگ کی حدود میں گٹکا مافیا راجو کی دھوم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

کریم آباد چورنگی سے ریلوے پھاٹک تک گٹکے ماوے کی فروخت جاری

(کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) راجو کے ماوے گٹکے نے علاقے میں دھوم مچا رکھی ہے علاقہ مکین سخت تشویش میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ گلبرگ حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانہ گلبر کی حدود میں کریم آباد سے لے کر ریلوے پھٹک تک راجو نے گٹکے کی کمان سنبھال لی 25 سے زائد پان کے کیبن پر دھڑلے سے راجو کا گٹکا ماوا فروخت ہونے لگا علاقے میں پولیس نمائشی کارروائیاں کرتی ہے اس کے بعد گٹکا کارندے پھر کام شروع کر دیتے ہیں شہر میں ماوا گٹکے کے خلاف پابندی کے باوجود تو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کچھ علاقوں میں ماوا گٹکا با اسانی فروخت کیا جا رہا ہے بارہا نشاندہی کے باوجود راجو گٹکے ماوے کا کام نہ چھوڑنے پر بضد علاقے میں کھلے عام گٹکے ماوے کی لت سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا متعدد شکایتوں کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہمارا متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے گٹکے کے بیوپاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ علاقے میں نوجوان نسل کو بچایا جا سکے۔ مزید تفصیلات اگلے شمارے میں شائع کی جائیں گی


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں