میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک اسکینڈل، 97فیصد نمبرلینے والے طلبہ ایف آئی اے میں طلب

ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک اسکینڈل، 97فیصد نمبرلینے والے طلبہ ایف آئی اے میں طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ایم ڈی کیٹ کے پرچے لیک ہونے سے متعلق تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے ایم ڈی کیٹ میں 97فیصد نمبرلینے والے طلباء ایف آئی اے سائبرکرائم میں طلب کرلیا گیا تحقیقات میں طلباء کے 97 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے کا انکشاف ہواہیومن رائٹس جسٹس کے ممبربورڈ آف ڈائریکٹرکی شکایت پرانکوائری ہوئی،سائبرکرائم حکام کا کہنا ہے کہ عملی طورپرکسی طالبعلم کااتنے زیادہ نمبرحاصل کرنا ممکن نہیں، طلباء پرچہ لیک ہونے میں ملوث ہیں، حقائق وحالات سے واقف ہیں، سائبرکراِئم حکام کے مطابق طلباء کویکم نومبرکو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونالازمی ہے کہا گیا ہے کہ طلباء اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں، سوالات پوچھے جاسکتے ہیں،سائبرکرائم دفترمیں طلباء کا فرضی امتحان لیا جاسکتا ہے ، دستیاب شواہدکی بنیاد پرقانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں