حملوں کا خوف ،اسرائیلی کابینہ اجلاس خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسرائیل میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کابینہ اجلاس کو وزیراعظم دفتر اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے بجائے کسی اور جگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوابی کارروائی کی دھمکیوں پر وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کابینہ اجلاس وزیرِاعظم کے دفتر یا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سیاست دانوں اور علامتی حکومتی مقامات پر حملوں کی کوششوں کی وجہ سے میٹنگز کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اب یہ کسی مقررہ جگہ پر منعقد نہیں ہوں گے ۔ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ہے ۔