میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ، چیئرمین کی نشست پر بدعنوان پرویز بلوچ کا تقرر

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ، چیئرمین کی نشست پر بدعنوان پرویز بلوچ کا تقرر

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پرویز احمد بلوچ دوسرے مرتبہ چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا عہدہ لینے میں کامیاب، غیر تدریسی شعبے سے وابستہ سلیم جتوئی سیکرٹری کے عہدے پر براجمان، پرویز بلوچ کو دوران تعیناتی ادارہ ترقیات اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پرویز احمد بلوچ کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے پر مقرر کردیا ہے، پرویز احمد بلوچ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ادارہ ترقیات حیدرآباد میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر رہے اور دوران تعنیاتی اس پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی لگے پرویز بلوچ نے کچھ عرصہ قبل چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے سے ہٹانے پر سندھ حکومت کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی، پرویز احمد بلوچ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ادارہ ترقیات میں انتظامی طور پر مکمل طور ناکام ہوگئے تھے لیکن سندھ حکومت نے چہیتے افسر پر نوازش کرتے ہوئے دوبارہ چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے پر تقرر کردیا ہے، دوسری جانب سندھ حکومت نے غیر تدریسی شعبے سے وابستہ سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سانگھڑ سلیم جتوئی کو سیکرٹری کے طور پر تقرر کردیا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق نصابی کتابوں کی تیاری و اشاعت کے اہم ادارے ٹیکسٹ بک بورڈ کی سیکرٹری کے عہدے پر تدریسی شعبے سے وابستہ افسر کو تعینات ہونا چاہیے لیکن سندھ حکومت نے انتظامی افسر کو اہم عہدہ نواز دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں