میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چلّے نے مجھے نیا شیخ رشید بنادیا، 30 کلو وزن کم ہوگیا ہے، شیخ رشید

چلّے نے مجھے نیا شیخ رشید بنادیا، 30 کلو وزن کم ہوگیا ہے، شیخ رشید

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

راولپنڈی(بیورورپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنادیا، اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتا ہوں۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نسلی اور اصلی ہیں، سب اللہ پر چھوڑتے ہیں، پاک فوج ہماری عظیم فوج ہے، جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مزید 3 پرچے دے دیے گئے ہیں، میں جن نہیں ہوں جو ایک وقت میں تین جگہ مظاہرہ کر سکتا ہوں، مجھ سے کوئی غلطی ہوئی معافی مانگتا ہوں، چلے نے نیا شیخ رشید بنایا ہے، تہجد کے وقت بھی گرم پانی دیتے تھے، میرا 30 کلو وزن کم ہوگیا ہے، ا?ج میں نے کالج کے زمانے کا کوٹ پہنا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں پر میں الیکشن لڑوں گا، تاہم بھتیجا شیخ راشد شفیق اب اپنا ہلدی مرچ کا کاروبار کرے گا، گرفتار ہوا تو جیل کے اندر سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی ایک لعنتی پروگرام تھا، کل بھی فوج کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں، چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنایا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں