سرغنہ پٹہ سسٹم شہزاد آرائیں کا نیا کھیل، گرفتاری کی خبر پھیلادی
شیئر کریں
( رپورٹ: نجم انوار ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرپٹ سسٹم کے سرکاری سرغنہ شہزاد آرائیں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام پر نیا کھیل رچا دیا ۔اپنی گرفتاری کی خبر پھیلا کر اندرون سندھ ایک با اثر سیاسی خاتون پاس پناہ حاصل کر لی ہے۔ با خبر ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابقہ کرپٹ سسٹم کے سرکاری سرغنہ شہزاد آرائیں نے چند دن پہلے اپنے کارندوں کے ذریعے اپنی واپسی کی خبر پھیلائی تھی، اب اس نے ہفتہ کی شام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نام پر سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلائی کہ اسے نامعلوم افراد نے گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر پہنچا دیا ہے اور اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے نمائندہ جرأت نے تحقیق کی تو پتہ چلا کہ شہزاد آرائیں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے سندھ کی ایک با اثر سیاسی خاتون کے پاس پناہ حاصل کر لی ہے اور اندرون سندھ چلا گیاہے۔