میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بدنام زمانہ عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر

بدنام زمانہ عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

ادارہ ترقیات حیدرآباد بدنام زمانہ عارف بلڈرز کے خلاف کارروائی سے گریزاں ،اربوں روپے کی ہیر پھیر کے جوابات لینے میں بھی ناکام، صادق لیونا،عمار سٹی، نقاش ولاز سمیت دیگر اسکیموں کے نقشے متعدد بار تبدیل کرنے کا انکشاف، ایمنٹی پلاٹس بھی بیچ دیے گئے ، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں، حیدرآباد میں سرکاری زمینوں پر قبضوں،غیرقانونی تعمیرات اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والا عارف بلڈر قانون کی گرفت سے باہر ہے ، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات عارف بلڈرز کی ایک درجن سے زائد ہاؤسنگ اسکیموں سے کروڑوں روپے کے واجبات لینے میں تاحال ناکام ہے ۔ ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز کی صادق لیونا، نقاش ولاز ،عمار سٹی سمیت دیگر اسکیموں کے نقشے ادارہ ترقیات کے شعبے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سے متعدد بار تبدیل ہوئے جبکہ ایمنٹی پلاٹس کو بیچ دیا گیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیموں کی این او سیز کی میعادبھی ختم ہو چکی ہے لیکن تاحال الاٹیز کا کو نہ تو قبضے ملے ہیں اور نہ ہی ترقیاتی کام مکمل ہوئے ہیں، ذرائع کے مطابق عارف بلڈرز ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں بھی کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے ، لیکن ابھی تک اسکیموں کے ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں، سابقہ کمشنر اور ایم ڈی سیڈا کی جانب سے عارف بلڈرز کی دریائے سندھ کے قلب میں ایک درجن سے زائد اسکیموں کو غیرقانونی قراردیا جا چکا تھا لیکن ادارہ ترقیات مذکورہ اسکیموں کی بکنگ دفاتر بند کروانے میں بھی ناکام ہے ۔ ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں عارف بلڈرز کا سسٹم چلتا ہے اور اسی سسٹم کے ذریعے ادارہ ترقیات کی گلستان سرمست اسکیم سے کروڑوں روپے غیرقانونی حاصل کئے گئے ، واضح رہے کہ عارف میمن پر حیدرآباد میں سرکاری و رفاہی پلاٹس پر قبضوں اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے کے الزامات ہیں اور اس کے خلاف متعدد تحقیقات زیر تفتیش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں