میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف آئی اے  نے فارن فنڈنگ کیس منی لانڈرنگ میں تبدیل کر دیا، عمران خان مرکزی ملزم نامزد

ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس منی لانڈرنگ میں تبدیل کر دیا، عمران خان مرکزی ملزم نامزد

جرات ڈیسک
اتوار, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا جس کے تحت انہیں طلبی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے اور پیش نہ ہونے پر ان کی گرفتاری کے امکانات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کراچی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں عمران خان کو 31 اکتوبر کو طلبی کا دوسرا نوٹس اْن کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور کی رہائش گاہ کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔ عمران خان کو ہدایت کی گئی کہ وہ پیر اکتیس اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی کے سامنے دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوں۔ ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والی کروڑوں روپے کی رقم اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے نکلوائی اور اکاؤنٹ خود استعمال کیا۔ ذرائع کے مطابق اگر عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو اْن کو گرفتار کرنے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں کراچی سے پی ٹی آئی کے تین اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جبکہ پیر کو عمران کے پیش نہ ہونے پر اگلے ہفتے ایف آئی اے کراچی کی ٹیم عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد یا لاہور روانہ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں