میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بینکنگ کورٹ نے کشمیرشوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ان ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی بلاک کئے جائیں۔بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملزکیخلاف درخواست پر حکم جاری کردیا ، جس میں کہا کہ ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائے گئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونیکی بجائے بیرون ملک چلے گئے۔عدالت نے حکم دیا کہ اب اورکوئی چارہ نہیں کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان ملزمان کے پاسپورٹ اورشناختی کارڈبلاک کئے جائیں، ملزمان میں حسنین طارق شفیع،یوسف زاہد،عثمان جاویدشامل ہیں۔وکیل نجی بینک نے کہا کشمیرشوگرملزمالکان نے2013میں قرض حاصل کیا، جس کی طارق شفیع،جاویدشفیع،ابراہیم طارق،زاہد، علی پرویز نے گارنٹی دی۔وکیل کا کہنا تھا کہ قرض کیلئے ملزمالکان نے چینی کی2لاکھ17ہزار400بوریاں رہن رکھوائیں اور ملزمان نے بینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرادیا، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26مارچ کو ڈیفالٹرقراردیاگیا۔نجی بینک کے وکیل نے استدعا کی بینک کارہن شدہ اسٹاک غائب کرنے پرفوجداری کارروائی کی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں