میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جشن عید میلادالنبی ؐعقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جشن عید میلادالنبی ؐعقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

نبی آخرالزماں حضرت محمدﷺکا جشن ولادت آج بروز ( جمعہ)بمطابق 12ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا ،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوگا،نمازفجر کے بعد اسلام کے فروغ ملک اور امت مسلمہ کے اتحاد، یکجہتی ، ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی ، سیمینارز اور کانفرنسز منعقد ہوں گی جس میں نبی کریم حضرت محمدﷺ کی سیرت اور اسلام کی سر بلند ی کیلئے کی جانے والی عظیم کوششوںکو موضوع بنایا جائے گا۔جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ملک بھر کے گلی ،محلوں او ر بازاروں کو خوبصورت روشنیوں ،برقی قمقموں اورسبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف مقامات پر جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے ملک بھر میں نیاز تقسیم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔امسال ملک بھرمیں بھی جشن عید میلادالنبی اس عہد کی تجدیدکے ساتھ منائی جارہی ہے کہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 12 ربیع الاول کی مناسبت سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں