وزیر اعظم اور آرمی چیف کی اہم ملاقات
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اکتوبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی اور مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں عمران خان سے جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات پاکستان میں تشدد کو ہوا دینے کی کوششوں سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے زور دیا کہ پوری قوم دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف متحد ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مادر وطن کے دفاع کیلئے جانیں قربان کرنے والے پاک فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔