میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میڈیا اینکرزپر پابندی، لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

میڈیا اینکرزپر پابندی، لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور ہائیکورٹ نے میڈیا اینکرز کے دوسرے ٹی وی شوز میں بطور مہمان شرکت پر پابندی سے متعلق پیمرا کے احکامات پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے معطل کر دیا اور وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کردیئے ۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ٹی وی شوز میں میڈیا اینکرز کے بطور مہمان شرکت پر پابندی کے خلاف دائر آئینی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کی جانب سے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ پیمرا نے 27اکتوبر کو صحافیوں کے بطور تجزیہ کار دوسرے ٹی وی شوز میں شرکت پر پابندی لگائی ہے ۔درخواست میں کہا گیا کہ پیمرا نے ٹی وی اینکرز پر شوز کے لیے مرضی کے مہمان بلانے پر بھی پابندی عائد کی، جبکہ پیمرا ہدایت میں صحافیوں کو ٹی وی شو میں زیربحث موضوع پر رائے دینے سے بھی روکا گیا ۔ درخواست گزار نے کہا کہ پیمرا کا ہدایت نامہ آئین کے آرٹیکل 9 سے متصادم ہے ، پیمرا آرڈیننس کی دفعہ 27 کے تحت مخصوص حالات میں کسی ٹی وی پروگرام پر پابندی لگاسکتا ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ حتمی فیصلے تک پیمرا کا ہدایت نامہ معطل کیا جائے اور صحافیوں کے ٹی وی پروگراموں میں شرکت پر پابندی کے احکامات کالعدم قرار دیئے جائیں۔عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد ٹی وی شوز کرنے والے اینکرز کے دوسرے شوز میں بطور مہمان تجزیہ کار شرکت پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں