میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٓآزادی مارچ کے شرکاء کا مینار پاکستان پر پڑائو غیر قانونی قرار

ٓآزادی مارچ کے شرکاء کا مینار پاکستان پر پڑائو غیر قانونی قرار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے شرکاء کا مینار پاکستان پر پڑائوغیر قانونی ہے ، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی جانب سے یہاں پڑائوکی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف)نے مینار پاکستان قیام کرنے کی تحریری اجازت مانگی تھی جسے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے مشاورت کے بعد منظور نہیں کیا تھا۔انتظامیہ کی جانب سے جے یو آئی (ف)کو لکھے گئے تحریری جواب میں کہاگیا تھا کہ مینار پاکستان تاریخی مقام ہے ، آزادی مارچ کے شرکا کو قیام کی اجازت نہیں دے سکتے ۔مقامی ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہم نے جے یو آئی (ف)کو لاہور سے باہر کسی بھی مناسب جگہ پر پڑائو کی پیشکش کی تھی مگر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں