میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
متحدہ کو بڑا دھچکا، ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل، فاروق ستار استعفوں کا وعدہ پورا کریں، انیس قائم خانی

متحدہ کو بڑا دھچکا، ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل، فاروق ستار استعفوں کا وعدہ پورا کریں، انیس قائم خانی

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی(رپورٹ: شعیب مختار+ مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈپٹی میئر کراچی اور سابق ایم پی اے ارشدوہرہ پاک سرزمین پارٹی کو پیارے ہوگئے، صدرپی ایس پی انیس قائم خانی نے فاروق ستار سے استعفے دینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی ارشدوہرہ نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس جاکر پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرصدر پی ایس پی انیس قائم خان نے پی ایس پی کے مرکز پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد وہرہ کوپی ایس پی میں خوش آمدید کہتا ہوں دو دفعہ ایم پی اے رہے اور موجودہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ آج ہمارے وطن پرستی کے قافلہ میں شامل ہو گئے ہیں۔ آج پاک سر زمین پارٹی کے ماننے والے ہزاروں میں ہیں ارشد وہرہ پی ایس پی میں شمولیت پر ایم کیوایم پاکستان کی نظرمیں برے انسان بن جائیں گے، جو پاک سرزمین پارٹی میں جاتا ہے برا ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کسی کے استعفیٰ پر پوری ایم کیو ایم مستعفی ہوجائے گی، اب وہ اپنی اخلاقی ذمے داری نبھاتے ہوئے استعفیٰ دیں ہمیں یقین ہے وہ یہ ذمے داری نبھانے کے بجائے آئیں بائیں شائیں ہی کریں گے اور پاک سرزمین پارٹی یہ اعلان کرتی ہے کے ایم کیو ایم کے استعفوں کے بعد ہم تمام ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ایک بڑی لائن لگی ہوئی ہے، ایم کیو ایم پاکستان سے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اچھے اوربرے لوگوں کی لسٹ دیں تاکہ ہم ان کے اچھے لوگ لیں اور برے نہ لیں۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ ہم عوام کے مجرم ہیں بدقسمتی ہے کراچی کے عوام کو جو دے سکتے تھے نہ دے سکے، بہت کچھ کراچی کے عوام کے لیے کرسکتے تھے پرنہیں کیا، عوام کو دلاسوں کے سوا کچھ نہیں دیا، موجود وسائل میں بھی عوام کو کچھ نہ دے سکے، ذمے داری پوری نہیں کرسکتے توبہترہے ذمے داری چھوڑدی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال صبر کیا قیادت کو بھی کہا اس سے زیادہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتاتھا، جتنے بھی اختیارات تھے اس میں بھی عوام کے لیے بہت کرسکتے تھے، لیکن نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ جب ویژن ہی نہ ہو تو کیا کیا جاسکتا ہے، میں ہر تحقیقات کے لیے حاضرہوں،مقدمے کاسامناکروں گا، جو قانونی طریقہ کار ہے وہی اختیارکیاجائے گا، جبکہ متحدہ کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں ہنگامی شمولیت پر متحدہ پاکستان کی قیادت کا ایک مرتبہ سندھ حکومت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ ارکین قومی و صوبائی اسمبلی سے استعفے لینے کی تمام تر تیاریاں مکمل آئندہ تین روز میں خود پر ڈھائے جانے والے مظالم پر سندھ حکومت کو دھچکا دینے کے مترادف اہم اعلان کا امکان ہے۔ انتہائی با خبر ذرائع کے مطابق دھڑے بندی کا شکار متحدہ قومی موومنٹ کی بڑی وکٹ گرنے کے نتیجے میں متحدہ کی قیادت نے ایک مرتبہ پھر سندھ حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے تمام تر ایم پی ایز،ایم این ایز ،سینیٹرزسے استعفے لینے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس پی میں شمولیت حاصل کرنے والے ارشد وہرہ کو متحدہ کی قیادت کی جانب سے میئر کراچی کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے ان کی جانب سے مسترد کر دیا گیا اور ہنگامی طور پردوسری جماعت میںشمولیت کو ترجیح دینا متحدہ کی قیادت پرسب سے بڑا سوالیہ نشان ہے22 اکتوبر کی پریس کانفرنس میں اپنے اس اقدام سے متعلق متحدہ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار اس بات کی تصدیق بھی کر چکے تھے کہ اگر سندھ حکومت کی جانب سے متحدہ کے ارکین قومی و صوبائی اسمبلی سے جبری طور پر وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو آگے کا ان کا لائحہ عمل سندھ حکومت کیخلاف انتہائی خطرناک ہو گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ متحدہ کے اس اقدام پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اس فیصلے کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا جا رہا ہے جس کے تحت متحدہ کے بیشتر ایم این ایزڈایم پی ایز کی دوسری جماعتوں میں شمولیت کا عندیہ ہے، تاہم آئندہ چند روز میں متحدہ پاکستان کی مزید وکٹیں گرنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں