میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لمس یونیورسٹی ، قواعد کے خلاف اساتذہ کو عہدے تفویض

لمس یونیورسٹی ، قواعد کے خلاف اساتذہ کو عہدے تفویض

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) لمس یونیورسٹی جامشورو میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، اساتذہ انتظامی عہدوں پر براجمان،شعبہ ڈینٹل کے منصور سیکورٹی افسر اور سلمان کے کیمپس ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ موجود، ایسوسی ایٹ پروفیسر کرن ڈائریکٹر پی جی کے عہدے پر موجود۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اساتذہ کو انتظامی عہدے نواز دیے گئے ہیں،اطلاعات کے مطابق شعبہ ڈینٹل کے استاد منصور سیکورٹی افسر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ شعبہ ڈینٹل کے دوسرے استاد سلمان کیمپس ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر موجود ہیں، قواعد و ضوابط کے مطابق ڈائریکٹر پوسٹ گریجویشن کے عہدے پر پروفیسر کا تقرر ہونا چاہیے لیکن وائس چانسلر نے شعبہ پیتھالاجی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کرن عامر کو ڈائریکٹر پی جی کا عہدہ نواز دیا ہے، واضح رہے کہ سندھ حکومت کے چہیتے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کے پاس پانچ سے زائد ہسپتالوں کے مالی امور بھی ہیں اور وائس چانسلر پر غیرقانونی بھرتیوں سمیت دیگر الزامات میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں