میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ورکس، علی حسن زرداری کے متحرک سسٹم میں نئے لوگ شامل

محکمہ ورکس، علی حسن زرداری کے متحرک سسٹم میں نئے لوگ شامل

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں علی حسن زرداری کا سسٹم متحرک، نئے لوگوں کی انٹری، عبدالرحمان سمیجو نامی ٹھیکیدار جگہ بنانے میں کامیاب، تفصیلات کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں علی حسن زرداری کا سسٹم متحرک ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ ورکس اینڈ سروسز میں علی حسن زرداری سسٹم میں نئے لوگوں نے انٹری دے دی ہے ، ذرائع کے مطابق عبدالرحمان سمیجو نامی ٹھیکیدار علی حسن زرداری سسٹم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے ، ذرائع کے مطابق عبدالرحمان سمیجو نے سابق سسٹم کے چہیتے عامر پاکستانی نامی ٹھیکیدار کو آؤٹ کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی تعمیر و مرمت کا کروڑوں روپے کا ٹھیکہ بھی عبدالرحمان سمیجو کے حوالے کردیا گیا جو گزشتہ برس عامر پاکستانی کے پاس تھا، ذرائع کے مطابق اب عبدالرحمان سمیجو نامی ٹھیکیدار نے حاجی علی حسن زرداری سسٹم میں اہم حیثیت حاصل کرلی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں