میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایران کا لبنان میں فوجیں بھیجنے کا عندیہ

ایران کا لبنان میں فوجیں بھیجنے کا عندیہ

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر ایران نے خطے کی بڑھتی کشیدگی پر اپنی فوج بھیجنے کا عندیہ دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے بین الاقوامی امور محمد حسن اختری نے عندیہ دیا کہ لبنان اور گولان کی پہاڑیوں پر ایرانی فوجوں کی تعیناتی کیلئے اجازت دینے کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران آنے والے دنوں میں فوج بھیجنے کے حوالے سے عوامی رجسٹریشن شروع کرے گا۔نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران 1981 کی طرح لبنان میں قابض صہیونیوں سے لڑنے کیلئے اپنے فوجی دستے لبنان بھیج سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں