
پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنا شروع
جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پنجاب بھر میں آشوب چشم تیزی سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے صرف 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 15 ہزار105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوب چشم کے 916، ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827، راولپنڈی میں 242 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال آشوب چشم کےسب سے زیادہ مریض بہاولپور میں 74 ہزار314 رپورٹ ہوئے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 79ہزار 690 مریض رپورٹ ہوچکے۔