میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو شرمندگی کا سامنا

امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو شرمندگی کا سامنا

جرات ڈیسک
هفته, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اراکین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی کانگریس میں پاکستان کی امداد پر پابندی لگانے کی تجویز کو ایوان کی اکثریت نے مسترد کر دیا۔ امریکی کانگریس میں پاکستان مخالف اقدام اس وقت ناکام ہو گیا جب ریاست ٹینیسی کے ری پبلکن اینڈی اوگلز نے پاکستان کیلئے امداد پر پابندی کی تجویز پیش کی تاہم ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے 298 اراکین نے اقدام کے خلاف جبکہ 132 اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا۔ تفصیلاات  کے مطابق کانگریس ممبران شیلا جیکسن اور باربرا لی نے پاکستان کی امداد جاری رکھنے کے حق میں دلائل دیے۔ شیلا جیکسن کا کہنا تھا افغان جنگ میں بہت سے پاکستانی فوجیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، ہمارا تعاون ہماری مشترکہ جمہوری اقدارمیں جڑا ہے، دوطرفہ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ کئی دہائیوں سے پاک امریکا کثیرالجہتی اور متنوع تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک نے دفاع، انسداد دہشت گردی، تجارت، سرمایہ کاری اور زراعت میں تعاون کو فروغ دیا، توانائی، آب و ہوا، صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون نے فروغ پایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں