میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوہلو،بلوچستان، حلوائی کی دکان میں دھماکا ،2 افراد جاں بحق ، 21 زخمی

کوہلو،بلوچستان، حلوائی کی دکان میں دھماکا ،2 افراد جاں بحق ، 21 زخمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دھماکے کے نتیجے دو افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہلو کے مرکزی بازار میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو کے ایم ایس اصغر مری نے کہا کہ کوہلو دھماکے میں ہمارے پاس 21 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک شخص جاں بحق ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی 20 افراد میں سے 10شدید زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا ۔مشیرداخلہ میر ضیا نے کوہلو میں حلوائی کی دکان میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوہلو سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ واقعہ کا تمام پہلوں سے جائزہ لیا جائے اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو پہنچے اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔نصیب اللہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 12 کی حالت تشویش ناک ہے۔انہوںنے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اگر کسی مریض کی حالت بگڑتی ہے تو اسے ہنگامی طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کردیا جائے گا۔دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ۔دھماکا کوہلو کے گنجان آباد علاقے میں ہوا اور دھماکے کے موقع پر جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں