نوازشریف کی رواں ماہ وطن واپسی کاقوی امکان، ن لیگ پنجاب کو استقبال کی ہدایت
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے، نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی عدالت سے بریت کے بعد نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لندن میں اپنے وکلا اور پاکستان میں موجود قانونی ٹیم سے مشاورت تیز کر دی ہے، وکلا اسحاق ڈار کی طرز پر نواز شریف کا کیس تیار کریں گے۔وکلا کی جانب سے نواز شریف کی تقاریر نشر و شائع کرنے پر عائد پابندی کے خاتمے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عدالتی حکم کے تناظر میں نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ کریں گے۔مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب تنظیم کو نواز شریف کے فقید المثال استقبال کی تیاریاں کرنے کی بھی ہدایت دے دی، قیادت کی ہدایت پر مسلم لیگ ن پنجاب نے تمام ذیلی تنظیموں کو نواز شریف کے شانداد استقبال کی ہدایات جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لندن روانگی بھی متوقع ہے، لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ ملنے کی صورت میں مریم نواز لندن جائیں گی، بعدازاں مریم نواز اور پارٹی کے دیگر اہم رہنما نواز شریف کی ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپس آ کر ماڈل ٹان پارٹی سیکرٹریٹ کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے اور نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو و پارٹی کے دیگر امور کی نگرانی بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وطن واپسی اسلام آباد میں ہو گی یا لاہور، اس کا حتمی فیصلہ نواز شریف لیگی رہنماں کی مشاورت کے بعد کریں گے۔