میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی آڈیو لیک نے غیر ملکی سازش کا بیانیہ چور چور کردیا، وزیراعظم

عمران خان کی آڈیو لیک نے غیر ملکی سازش کا بیانیہ چور چور کردیا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خانکی آڈیو لیک نے ان کی حکومت کے خاتمے میں غیر ملکی سازش کے الزامات کو چور چور کردیا ہے،عمران نیازی جیسا عیار و مکار نہیں دیکھا،عمران خان حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے بجائے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر لوگوں کے ساتھ دن رات جھوٹ بولا اور جھوٹ بولنے، دھوکا دینے، لوگوں کو ورغلانے کا وہ سلسلہ اور مشغلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے،کوشش ہے مہنگائی کم، معیشت مضبوط کی جائے،ہم نے یہ بھاری ذمہ داری پاکستان کو بچانے کیلئے لی ۔ جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے تاہم اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔انہوںنے کہاکہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف نیلامی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی سابق حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے بجائے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر لوگوں کے ساتھ دن رات جھوٹ بولا اور جھوٹ بولنے، دھوکا دینے، لوگوں کو ورغلانے کا وہ سلسلہ اور مشغلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کے میدان میں جدوجہد کر رہا ہوں تاہم آج تک عمران نیازی جیسا جھوٹا، عیار و مکار شخص نہیں دیکھا، اس کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا، اللہ اس کو عزت دی، کسی نے سوچا نہیں تھا کہ جب یہ شخص سیاست میں آئے گا تو یہ سر تا پا جھوٹ میں ڈوبا ہوگا، قوم کو دھوکا دے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مخلوط حکومت آئینی طریقے سے آئی تو اس نے کس طرح سے ملک و قوم کا مفاد دا پر لگا کر جھوٹ بولا، دو روز قبل آڈیو لیک ہوئی جس میں پتا چلا کہ کس طرح وہ اپنے سیکرٹری کو پاکستان کے خلاف سازش کی ترغیب دے رہا ہے اور پرنسپل سیکرٹری دو ہاتھ آگے جاکر کہتا ہے کہ منٹس تو میں نے بنانے ہیں، وہ بطور وزیر اعظم کہتا ہے کہ ہم نے نام نہیں لینا، میں نے اس پر کھیلنا ہے، پھر 5 مہینے اپنی حکومت کے خلاف سازش کا راگ الاپتا رہا۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دے دیا اور کہا کہ انہوں نے دوسرے ملک کے ساتھ ساز باز کی اور یہ امپورٹڈ حکومت ہے لیکن پھر دنیا نے دیکھا کہ اس کا جھوٹا بیانیہ چور چور ہوگیا۔شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیک آنے کے بعد اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش تھی، اس نے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی، اداروں کو تقسیم کرنے کی سازش کی لیکن بدترین سازش پاکستانی سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی سازش تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ اگر ہمارے خلاف سازش کے الزامات ثابت ہوجائیں تو ہمیں سولی پر لٹکایا جائے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ یہ الزامات بے بنیاد تھے، لیکن قوم کے 5 ماہ ضائع ہوگئے، قوم کو تقسیم کردیا گیا، زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں