میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جادوٹونا بندہوگا توملک میں چلنے والاتماشا بھی بندہوجائیگا، شہباز شریف

جادوٹونا بندہوگا توملک میں چلنے والاتماشا بھی بندہوجائیگا، شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن )کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان پر اور نواز شریف پر بے پناہ الزامات لگے مگر آج تک ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے،وزیراعظم عمران خان کو دن رات خواب میں نظر آتا ہوں، ان کا بس چلے تو ابھی مجھے جیل بھجوادیں،حکومت نے مجھے نہیں میرے ساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔کیاعمران خان نے میرے خلاف ٹیمیں چین نہیں بھجوائیں؟۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنو ں سے حکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے،3سال میرے اورمیرے خاندان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چاہتاہوں حقائق سے آگاہ کروں۔عمران خان اور ان کے حواری مجھ اورخاندان پر تہمتیں لگاتے رہے،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے،حکومت کی فوج ظفر موج ٹی وی پر دن رات پراپیگنڈا کرتی رہی۔ہم نے 10سال پنجاب میں اور 5سال وفاق میں عوام کی خدمت کی، اربوں کھربوں کے الزامات لگائے گئے ، ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہ لاسکے۔ہماری جماعت کے لوگوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملتان میٹرو کی تفصیلی انکوائری کی گئی لیکن کچھ نہ ملا۔مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ڈیفیڈ کے لاکھوں پائونڈز کھائے ہیں،میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی۔ڈیوڈ روز کو پاکستان بلاکر عمران نیازی سے ملوایا گیا،اس کی اسٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا، ڈیلی میل اسٹوری میں رتی بھرسچائی ہوتی تومجھ سے رقم نکلوالیتے۔عمرا ن خان کے اسپیشلسٹ نے کہا جو ہم نے لکھا اس میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں،این سی اے نے کہاکہ ہمیں دسمبر 2019کوایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست ملی،برطانیہ نے ایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر سلمان شہباز کے اکائونٹ منجمد کیے۔قوم کودھوکہ دینے کیلئے وزرا نے جھوٹ بولا،این سی اے نے دستاویزات مانگی نہیں،انہوں نے خط لکھا،9دسمبر 2019 کواین سی اے حکام کی شہزادسلیم سے ملاقات ہوئی،شہزادسلیم نے این سی اے حکام کوبتایاکہ وہ کسی اورکام سے بھی لندن آئے تھے۔ حکومت نے تاثردیاکہ این سی اے نے خودرابطہ کیا،این سی اے نے کہاہم نے تحقیقات ختم کردیں،عدالت نے ٹھپہ لگادیا۔میں نے 2مرتبہ جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے، مجھے 2005میں زلزلے کے دوران جلاوطن کیاگیا۔ہم پر نیب اور ایف آئی اے میں بھی کھربوں کے الزامات عائد ہوئے،بڑے بھائی کو بھی جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی،نیب نیازی گٹھ جوڑ میں دو رائے نہیں۔عمران خان کو دن اوررات میں خواب میں ملتاہوں،بات میری بدنامی کی نہیں تھی،میری بدنامی پرجتنا پیسہ حکومت نے خرچ کیاوہ توکردیا،حکومت نے مجھے نہیں میرے ساتھ ملکی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔کیاعمران خان نے میرے خلاف ٹیمیں چین نہیں بھجوائیں؟کہاگیاکہ ایک اکائونٹس کاکیس ہے،تحقیقات میں کچھ نکلتاتوکریمنل کیس بنتا۔شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے بیانات بھی چلائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں