میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس بی سی اے ، گلبرگ زون میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

ایس بی سی اے ، گلبرگ زون میں غیرقانونی تعمیرات مسمار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی رٹ قائم کرنے کی ٹھان لی، سیاسی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ڈیمالیشن اسکواڈ اور تھانہ ایس بی سی اے کی بھرپور کارروائی، گلبرگ زون میں واقع پلاٹ نمبر ( آر 37 بلاک نمبر 8 عزیز آباد) میں جاری غیرقانونی تعمیرات کے پس پشت پاک سر زمین پارٹی کے کارکن جنید کے ٹو کی سرپرستی میں کام جاری تھا، بتایا جارہا ہے کہ جنید کے ٹو لیاقت آباد میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے بے تاج بادشاہ کہلاتے ہیں۔ مزکورہ پلاٹ پر کارروائی کیلئے جب ڈیمالیشن اسکواڈ پہنچا تو اسے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ڈیمالیشن کا عمل عرصہ 3 روز متاثر رہا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی آشکار داور نے اس بات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ایس بی سی اے کو فوری طور پر کارروائی کے احکامات جاری کیے جس پر ڈیمالیشن اسکواڈ تھانہ ایس بی سی اے کی سرپرستی میں مزکورہ پلاٹ پر پہنچا اور تمام تر دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے مزکورہ غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کیا۔ پلاٹ پر جاری تعمیرات کو مکمل توڑ پھوڑنے کے بعد ٹیم نے مکمل رپورٹ ڈی جی آشکار داور کو بمعہ تصاویر پیش کی۔ ادھر علاقائی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیاسی مافیا کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے بھرپور کارروائی کو علاقہ مکینوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایسی کارروائیوں کو شہر بھر میں جاری رکھنے پر زور دیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا ایسی کارروائیوں کے جاری رہنے سے ایک جانب قانون شکنوں کے حوصلے پست ہونگے تو دوسری جانب قانون پسند شہریوں کے حوصلے بلند ہونگے۔ اس حقیقی توڑ پھوڑ والی کارروائی پر ڈی جی نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اُٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق ایسے سیاسی عناصر کی بھی گرفت کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں