میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات ،ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کاکرپٹ مافیا کے گرد گھیراتنگ

ادارہ ترقیات ،ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ کاکرپٹ مافیا کے گرد گھیراتنگ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: جی ایم شاہ) ادارہ ترقیات کراچی میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ڈائریکٹر لینڈ مینجمنٹ رضا قائم خانی نے ادارے کی ساکھ اور کھویا ہوا وقار بحال کرنے کیلئے میدان سنبھال لیا۔ یاد رہے محکمہ لینڈ کی تمام برانچیز میں کھلے عام رشوت بازاری کا غیرقانونی دھندا اپنے مکمل جوبن پر تھا، آنے والے سائلین کا جائز کام بھی بغیر رشوت/ بھتے کے ناممکن تصور کیا جاتا تھا، جبکہ قبضے اور غیرقانونی دھندے بازی/ لین دین کے معاملات کا نہ رکنے والا سلسلہ دھڑلے سے جاری تھا، مگر رضا قائم خانی کے چارج سنبھالنے کے بعد ادارے میں واضح تبدیلی آئی ہے، ادارے میں چیک اینڈ بیلنس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے محکمہ لینڈ سمیت تمام شعبہ جات کو مکمل کمپیوٹرائزڈ کرنے اور تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔ ادارے کے تمام مستقل اور عارضی ملازمین و پینشنرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے مستقل و مربوط بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ادارے میں موجود سیاسی و غیرسیاسی کرپٹ مافیا کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، بلکہ انکے ماضی سے متعلق کی جانے والی غیرقانونی کارروائیوں کا مکمل ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے اور دستیاب ریکارڈ کی چھان بین کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی جی آصف اکرام نے ایماندار افسران کو مکمل فری ہیند دیتے ہوئے ادارے کی بہتری کیلئے ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کام جاری رکھنے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔ ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق ادارے میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے بھی ادارے کی بہتری کیلئے تمام تر ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے ادارے اور انکی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں