میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وڈیرے کا بیٹا غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث نکلا

وڈیرے کا بیٹا غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث نکلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو) وڈیرے کا بیٹا غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث نکلا، سندھ پولیس کی سیکیورٹی میں اسمگل ہونے والی 9 کروڑ روپے کی شراب پکڑی گئی۔ جرات کو موصول ہونے والے دستاویز کے مطابق سانگھڑ کی تحصیل ٹنڈوآدم سے منتخب پی پی ایم این اے روشن الدین جونیجو کے بیٹے غیاث جونیجو غیر ملکی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ کے انٹیلیجنس یونٹ نے گذشتہ ہفتے حیدرآباد کے قریب چھاپہ کے دوران 9 کروڑ کی شراب برآمد کر لی، دلچسپ بات یہ ہے کہ شراب سندھ پولیس کی 2 گاڑیوں کے پروٹوکول میں اسمگل کی جا رہی تھی پولیس کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹ نھیں تھی، چھاپے کے بعد سندھ پولیس کے اہلکاروں نے کسٹم حکام سے مزاحمت بھی کی جبکہ شراب کے ساتھ سرکاری گاڑی جی ایس اے 098 بھی سفر کر رہی تھی۔ کیس کے مطابق یہ شراب متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کیلئے بیرون ملک سے منگوائی گئی تھی اور شراب اسلام آباد بھیجنے کے بجائے کراچی پورٹ سے کلیئر کر کے حیدرآباد روانہ کی گئی، کیس کے مطابق محمد یامین نامی شہری نے غیاث جونیجو سے مل کر سفارتی مشن سے شراب خرید کی۔ واضح رہے کہ پی پی ایم این اے روشن جونیجو کا گائوں سنجر جونیجو حیدرآباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر موجود ہے اور یہ شراب ٹنڈوآدم پہنچائی جا رہی تھی لیکن کسٹم حکام نے ضبط کر لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں