میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلی سندھ کا ڈی ایم سیزسے گھوسٹ ملازمین کو ہٹانے کا حکم

وزیراعلی سندھ کا ڈی ایم سیزسے گھوسٹ ملازمین کو ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلعی میونسپل کارپوریشنز (ڈی ایم سیز)کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کی تنخواہیں اکاونٹنٹ جنرل سندھ کے ذریعے جاری کریں اور وہ اپنے ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن شروع کریں تاکہ گھوسٹ اور ریٹائرڈ ملازمین جو تنخواہیں لے رہے ہیں اور اسے POL اور دیگر شعبوں میں چوری کرنے کے عمل کو روکا جاسکے۔ یہ ہدایت انہوں نے وزیراعلی ہاس میں کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضی وہاب، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شہلوانی، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، کمشنر کراچی سہیل راجپوت اور ڈی ایم سی / ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو ڈی ایم سی کا ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ہے لہذا انہیں صفائی، اسٹریٹ لائٹ، پارکوں کی بہتری، سڑکوں کی بہتری، سیوریج نظام کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں واضح تبدیلی لانے کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ انہوں نے اجلاس میں شرکا کو ہدایت کی کہ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے علاقوں میں تجاوزات روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ انھیں اطلاع ہے کہ گھوسٹ ملازمین بلدیاتی اداروں میں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے بلدیاتی سسٹم سے ان کی تنخواہوں کو اے جی سندھ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ماضی کے ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور یہاں تک کہ جو ڈبل تنخواہ لے رہے ہیں انکی تنخواہوں کی ادائیگی کو روکا جاسکے۔ اور اگلے مرحلے میں اے جی سندھ کے اسی تنخواہ ادائیگی کے نظام کو دوسرے ڈویژنوں جیسے لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد اور حیدرآباد میں متعارف کرایا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں