میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرکے پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے ، اوگرا کی تجویز کردہ سمری کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک سستی کرنے کی سفارش کی ہے ، تفصیلات کے مطابق اتھارٹی کی طر ف سے وفاقی حکومت کو ارسال سمری میں پٹرول دو روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی ہے ، اوگرا کی تجویز کردہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںردوبدل وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان آج (30ستمبر)کو کیا جائیگا، عالمی مارکیٹ میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9.5 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں