میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اردوان، مہاتیر سے ملاقات میں انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا، عمران خان

اردوان، مہاتیر سے ملاقات میں انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طیب اردوان اورمہاتیر محمد سے ملاقات میں انگریزی چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بی بی سی کی طرز پر انگریزی چینل کے آغاز کا فیصلہ کیا جو مسلمانوں کی نمائندگی کرے گا، انگریزی چینل کا مقصد اسلامو فوبیا کے خلاف لڑنا بھی ہے ،عمران خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مہاتیر محمد اورطیب اردوان موجود ہیں ۔یاد رہے یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان، ملائشیا اور ترکی نے مشترکہ انگریزی چینل کھولنے کا فیصلہ کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا مشترکہ چینل پر مسلمانوں کی تاریخ پر پروگرام اور فلمیں پیش کی جائیں گی، چینل کا مقصد عالمی میڈیا میں مسلمانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا ہے ، مشترکہ چینل ہمارے مذہب کی صحیح ترجمانی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں