میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو برقع پوش ڈاکو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

دو برقع پوش ڈاکو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی میں پیرآباد سے پولیس نے برقع پہن کر گھر میں ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکوو?ں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان کے مطابق پیر آباد تھانے کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں برقع پوش ڈکیتوں کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔شوکت کھٹیان کا کہنا ہے کہ پولیس کو بذریعہ 15 کال اطلاع موصول ہوئی کہ دو برقع پوش ملزم اکرم نیازی نامی شہری کے گھر میں ڈکیتی کر رہے ہیں اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جنید اور شفیع کو گرفتار کرکے قبضے سے پستول، چھری اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں