نقیب اللہ قتل ،رائو انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست
ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
نقیب اللہ محسود قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی رائو انوار نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی ۔ پیر کو نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی،جہاں سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار عدالت میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت را ئوانوار نے موقف اختیار کیا کہ میری جان کو خطرہ ہے لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے ، جس پر عدالت نے کہا کہ را ئوانوار سے متعلق دیگر کیسز بھی زیر سماعت ہیں، تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سنا جائے گا۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی۔