میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

گزشتہ روز ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو افراد کے شہید اورتین افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگورو آہلووالیا کو ڈی سی سائوتھ ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے دفتر خارجہ طلب کیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ڈاکٹر محمد فیصلہ نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرگورو آہلووالیا کو تھمایا۔ دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے اورسول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ دفترخارجہ کے مطابق سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی امن کے لئے خطرہ ہے ۔ بھارتی فوج کو سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کا پابند بنایا جائے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایل او سی کے نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13سالہ ذیشان سمیت دوافراد شہید اورایک خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں