میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تحریک انصاف حکومت ، بی آر ٹی منصوبہ کسی نے ڈیزائن ہی نہیں کیاتھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

تحریک انصاف حکومت ، بی آر ٹی منصوبہ کسی نے ڈیزائن ہی نہیں کیاتھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں بی آر ٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو الطاف اکبر درانی کی برطرفی کیخلاف اپیل کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ پشاور میں تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ کسی نے ڈیزائن ہی نہیں کیاتھا۔کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل الطاف اکبر کو وقت سے پہلے بسیں اور دیگر مشینری نہ خریدنے کی سزا دی گئی، ایک سال ہوگیا دو سو سے زائد بسیں کھڑی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی نے سوال کیا کہ سنا تھا پشاور میٹرو منصوبے کی انکوائری ہو رہی ہے ، کیا آپکو معلوم ہے کہ انکوائری کا کیا بنا؟ اخبارات سے علم ہوا تھا کہ کوئی انکوائری شروع ہوئی ہے ، اس پر وکیل نے کہا کہ انکوائری کے متعلق کوئی معلومات نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ ڈیزائن کس نے کیا تھا؟ وکیل نے انکشاف کیا کہ بی آر ٹی منصوبہ کسی نے ڈیزائن ہی نہیں کیا ، جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ کیسے ممکن ہے ایشئین ڈویلپمنٹ بنک کا منصوبہ ڈیزائن ہی نہ ہوا ہو، جسٹس مشیر عالم کا کہنا تھا کہ نکالے گئے ملازم کو ایک ماہ کی تنخواہ یا نوٹس ہی دیا جا سکتا ہے ، جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ الطاف اکبر درانی غلط کام کیلئے دبائو کے شواہد پیش نہیں کر سکے ، اگر فون پر دبائو ڈالا گیا تھا تو ریکارڈنگ سامنے لاتے ، عدالت نے سابق چیف ایگزیکٹو بی آر ٹی کی برطرفی کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں