میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رشوت خوری کے خلاف ،ادارہ ترقیات کراچی میں بڑی کارروائی کاامکان

رشوت خوری کے خلاف ،ادارہ ترقیات کراچی میں بڑی کارروائی کاامکان

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

ادارہ ترقیات کراچی کے راشی کلرکوں نے قومی احتساب بیورو کے دفاتر کا طواف شروع کر دیا ،سارا دن کی ہیر پھیر سمیت سرپرستوں کے کارنامے اور کارروائیوں کا بھانڈا وعدہ معاف گواہ کے طور پر بیان،کرنے کے ساتھ نیب کے بعض راشی افسران کو بطور رشوت بھاری نذرانہ بطور قصاص پیش کیا جاتا ہے۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ادارہ ترقیات کراچی کے بعض کلرک دو دھاری تلوار کا کردار ادا کرتے ہوئے مستقبل میں اپنے بچاؤ کیلیے حفاظتی بند باندھ رہے ہیں۔
ادھر با اعتماد ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع صدیقی نے ایک نیب افسر کو ادارے میں داخلے کا حاصل استثنیٰ واپس لیتے ہوئے آئندہ احتیاط،برتنے کی سخت وارننگ دے ڈالی جس کے باعث آپس میں نوک جھونک کی اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے مذکورہ نیب افسر اس بہتی کرپشن کی گنگا میں خوب اشنان کر رہا ہے۔ ادھر باوثوق ذرائع نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد قومی احتساب بیورو کی جانب سے ادارہ ترقیات کراچی میں ایک بڑی کارروائی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، اس حوالے سے ایک انکوائری کمیٹی پہلے سے اپنے فرائض منصبی میں مصروف عمل ہے۔
ادھر ملنے والی اطلاعات کے مطابق بعض راشی کلرک سمیت کئی دیگر ادارے کی کالی بھیڑیں اہم راز افشاں کر چکیں ہیں۔ واضح رہے نیب کے ایماندار اور فرض شناس افسران اپنے ادارے کی بدنامی کا باعث بنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف بڑی کارروائی کا بہت جلد آغاز کرنے کے لیے حکمت عملی کو آخری شکل دے دی گئی ہے، مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اپنے حلف اور فرائض کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں