میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس کیو سی اے میں مالی بے ضابطگیاں

پی ایس کیو سی اے میں مالی بے ضابطگیاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۰ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کا نو ٹس لیتے ہوئے اہم آسامیوں پر تعینات کرپٹ افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا،پہلے مرحلے میں پی ایس کیو سی اے کے سیکریٹری غلام عمر قاضی اور ڈائریکٹر لیگل ارشاد انصاری کی چھٹی،دوسرے مرحلے میں لاہور اور راولپنڈی کے ریجنل دفاتر میں موجود کرپٹ افسران کا نمبر لگایا جائے گا، دوسری جانب ایف آئی اے نے پی ایس کیو سی اے کے 16 کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا۔
جرأت تحقیقاتی سیل کو اس ضمن میں ملنے والی باوثوق معلومات کے مطابق وفاقی وزارت برائے سائنس وٹیکنالوجی نے جرأت میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کے دست راست مختار احمد کو پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر اسلام آباد کے عہدے سے فارغ کردیا ہے، جبکہ سابق وفاقی وزرا ء سردار چنگیز خان جمالی اور سید خورشید شاہ کی باقیات غلام عمر قاضی (سیکریٹری،ڈائریکٹر انٹر نیشنل فال)اور ارشاد انصاری (ڈائریکٹر لیگل)کوبھی ان کے عہدوں سے ہٹانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان دونوں افسران کو سنگین مالی و انتظامی بے ضابطگیوں جیسے الزامات کا سامنا ہے، جبکہ ان دونوں افسران کی تقرریوں کے معاملے میں قواعدو ضوابط کو بھی نظرانداز کیا گیا تھا۔: ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے ادارے کے لاہور اور راولپنڈی کے ریجنل دفاتر میں ہونے والی انتظامی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور کرپٹ افسران کو گھر بھیجنے کی تیاری کرلی ہے، جبکہ اس ضمن میں وزارت نے پی ایس کیو سی اے کے ڈی جی عبدالعلیم میمن کو اعتماد میں لے لیا ہے اور انھیں کرپشن کے خاتمے کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے بھی پی ایس کیو سی اے کے 16 کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے جس میں ادارے کے سیکریٹری غلام عمر قاضی نمایاں ہیں جو کہ ایک عرصے تک ایف آئی اے کو اپنا ریکارڈ تک نہیں دے رہے تھے، تاہم اب ان کی جانب سے ریکارڈ ایف آئی اے کو فراہم کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں